ہوناور:4/اگست (ایس اؤنیوز)پٹاخہ دکان کے لائسنس کی تجدیدکاری کے لئے دکان مالک سےرشوت لیتے ہوئے ضلع فائربرگیڈ کے افسر شرینواس بی گوندلی ،انسداد رشوت خوری دستہ(اینٹی کرپشن بیورو) کے بچھائے گئے جال میں رنگے ہاتھوں پھنسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مصدقہ خبر پر جمعرات کی شام ضلع فائر برگیڈ دفتر پر اے سی بی پولس نے چھاپہ مار کر فائر برگیڈ کے رشوت خور افسر کو نقد 5750روپئے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ سرسی شہر کے پٹاخہ دکان مالک رگھوپتی ہیگڈے اپنے دکان کے لائسنس کی تجدید کاری کے لئے فائر برگیڈ محکمہ سے این اؤسی کے لئے عرضی دی تھی ۔ فائر برگیڈ آفیسر شری نواس این اؤسی دینے کےلئے 10ہزار روپئے کی رشوت مانگی ۔ دکان مالک رگھوپتی نے رشوت مانگ رہے افسر کے متعلق جمعرات کی شام کو ہی اے سی بی پولس افسران کو شکایت دی تھی۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی انسپکٹر رمیش کی ٹیم فائر برگیڈ دفتر میں جب افسر شری نواس رشوت لے رہاتھا تو عین اسی وقت چھاپہ مار کر اپنی تحویل میں لیا۔ لائسنس کی تجدید کاری کے لئے اصولاًو قانوناً2500روپئے کی فیس ہے، لیکن افسر نے دکاندار سے 5750روپئے بطور رشوت لینے پر اے سی بی پولس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔